معلومات حاصل کریں

ایم آر سی معلومات کا ذخیرہ ہیں۔ ایم آر سیز ایسے   معلوماتی مراکز کے طور پر کام کرتے ہیں جوممکنہ، بیرون ملک  جانے والے اور وطن واپس آنے والے تارکین وطن کو تازہ ترین معلومات فراہم کرتے ہیں تاکہ ان کے  ہجرت کے سفر کو محفوظ بنایا جاسکے۔ ہم  اسلام آباد اور لاہور دفاترمیں مفت  معلومات فراہم کرتے ہیں اورکلائنٹس کے تمام سوالات کے  جواب دیتے ہیں

ایم آر سیز لوگوں تک ہجرت سے متعلق معلومات پہچانے  کے لیے مختلف طریقوں پر بھی عمل کرتے ہیں۔  ایم آرسی میں ہمارے باقاعدہ کام درج ذیل ہیں:

- پاکستان کے  ان مختلف اضلاع  میں جہاں سے سب سے زیادہ ہجرت کی جاتی ہے،  موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے آگاہی مہم اور تعلیم کے ذریعے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا

- قومی اور یونین کی سطح  پر  مختلف تعلیمی اور تربیتی اداروں میں آگاہی سیشنز کا انعقاد 

- قومی تعطیلات اور مواقعوں پر خصوصی تقریبات کا  انعقاد کرنا 

- ذیادہ سے زیادہ رسائی کے لئے ہاٹ لائنز، موبائل ایپلی کیشنز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرنا 

- ہجرت کی معلومات پھیلانے کے لئے ریڈیو، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا استعمال کرنا 

- ہجرت سے متعلق معلومات فراہم کرنا، معلوماتی مواد اور مختصر ویڈیو پیغامات بنانا اور پھیلانا 

 

مشاورت/ رہنمائی

رہنمائی/مشاورت ایم آر سی میں فراہم کی جانے والی بنیادی خدمات میں سے ایک ہے۔

- صارفین ہمارے دفاتر میں

- فون (ہاٹ لائن : 213-2-111-304-92+)

- واٹس ایپ (0116671-300-92+/0191919-306-92+)

- (https://www.facebook.com/PAKMRC) فیس بک میسنجر

- (https://twitter.com/mrc_pak) ٹوئیٹر

- (This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.) ای میل

پر انفرادی مشاورت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔  مشاورت مفت فراہم کی جاتی ہے اور  خفیہ رکھی جاتی ہے۔

ہم متعدد امور پر رہنمائی فراہم کرتے ہیں جن میں شامل ہیں:

- ہجرت کے تمام مراحل میں شامل عمل اور طریقہ کار

- بیرون ملک روزگار یا تعلیم کے مواقع

- منزل کے  ممالک میں تارکین وطن کے حقوق اور فرائض 

- منزل کے ممالک کے سماجی و ثقافتی اصول اور لیبر قوانین  

- بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی بھرتی کی ایجنسیوں  کی تصدیق، سرکاری فیس اور  ہجرت کے لیے مختلف اداروں کا  کردار

 بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد  کو ہمارے کونسلرز  سے مشورہ کرنے کا موقع فراہم کرنے سے نا صرف باخبر فیصلہ کرنے کا موقع ملے گا بلکہ یہ مشاورت ان میں  محفوظ  ہجرت، غیر قانونی سفر،  انسانی اسمگلنگ اور ہیومن ٹریفیکنگ کے مسائل کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

 

روانگی سے قبل بریفنگ

تارکین وطن اور تارکین وطن کارکنوں کے تحفظ کے لئے روانگی سے قبل بریفنگ اہم ہے۔ یہ بریفنگ بیرون ملک جانے والے تارکین وطن کو بنیادی معلومات فراہم کرتی ہے تاکہ ان کی منزل کے ملک میں منتقلی کو آسان بنایا جاسکے اور انہیں ضروری اور مفید معلومات فراہم کی جاسکیں تاکہ وہ اپنےبیرون ملک روزگار کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔

ایم آر سی کا عملہ پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹس  (پی او ای/) کی حمایت کرتا ہے جہاں ان لوگوں کو روانگی سے پہلے بریفنگ  دی جاتی ہے جو ملازمت کے لئے  سعودی عرب (کے ایس اے)، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، قطر، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک جانے کے لئے تیارہوتے  ہیں۔اس کے علاوہ، ایم آر سی نے رومانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر اور ملائیشیا سمیت مختلف ممالک کے لیے متعدد اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز/بھرتی کی ایجنسیوں (او ای پیز) کے تعاون سے  مخصوص بریفنگ بھی  فراہم کرنا شروع کردی ہیں ۔

روانگی سے پہلے بریفنگ  کے دوران،  ایم آرسی کونسلر درج ذیل  تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہیں:

- تارکین وطن مزدوروں کے حقوق اور فرائض

-کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت

- منزل کے ملک میں کام کرنے اور رہنے کے حالات

- وہ مشکلات جن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اس سے نمٹنے کی حکمت عملی، اور ہنگامی صورت حال میں تمام اہم رابطوں کی تفصیلی فہرست۔

-مختلف ممالک کے لئے روانگی سے قبل پمفلٹ یہاں دیکھیں

بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد اور طالب علموں کے لئے آگاہی سیشن

ایم آر سیز خواہش مند تارکین وطن (کارکنوں، پیشہ ور افراد اور طالب علموں) کو مفت رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ ہم لوگوں کو محفوظ  ہجرت کے بارے میں آگاہ کرنے پرترغیب دیتے ہیں چاہے وہ روزگار، آبادکاری یا تعلیم کے لئے ہو۔ آگاہی سیشنز باقاعدگی سے  ہجرت کے فوائد کو اجاگر کرتے ہیں اور غیر قانونی  ہجرت، ہیومن ٹریفیکنگ  اور انسانی اسمگلنگ سے وابستہ خطرات اور نتائج کو بے نقاب کرتے ہیں۔ یہ سیشن تارکین وطن کو نا صرف ایک باخبر فیصلہ کرنے میں مدد کرنے کے لئے  تیار کیے گئے ہیں  بلکہ اس بات کو بھی یقینی بناتے ہیں  کہ  ہجرت کا عمل ہموار اور محفوظ ہے۔

ایم آر سیز ہنرمند  ہجرت کو فروغ دینے میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیتی اداروں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ ہم نے تکنیکی اور پیشہ ورانہ اداروں ، کالجوں اور پیشہ ورانہ یونیورسٹیوں میں طلباء کے لئے مفت آگاہی سیشنز  تیار کیے  ہیں۔ ان سیشنز میں محفوظ  ہجرت،  ہجرت کے موجودہ رجحانات اور ہجرت کے سماجی اور معاشی فوائد کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ ایم آر سی کاؤنسلر باقاعدگی سے آگاہی سیشن منعقد کرنے کے لئے تکنیکی اداروں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں کا دورہ کرتے ہیں۔

ایم آر سیز نے کمیونٹی آؤٹ ریچ/ سرگرمیاں بھی تیار کی ہیں ، جہاں ایم آر سی کی ٹیمیں اضلاع کی  سطح پر دیہاتوں ، قصبوں کا دورہ کرتی ہیں اور مقامی برادریوں کے لئے  ہجرت کے بارے میں معلوماتی سیشن منعقد کرتی ہیں۔ ایم آر سیز ہجرت  کے بارے میں مقامی تنظیموں کی صلاحیتوں کو مختلف ذرائع سے بڑھاتے ہیں  ، یعنی مقامی تھیٹر پلے اور ہجرت کے مسائل پر پاکستانی دستاویزی فلموں کی نمائش کے ذریعے ٹارگٹڈ/منتخب کردہ معلومات فراہم کرنے کے لیے ان کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

ریفرل کی سہولت

ایم آر سی نے انفرادی ضروریات کی بنیاد پر  ہجرت کے عمل کو آسان بنانے کے لئے سرکاری اور نجی اداروں کے ساتھ ایک ریفرل سسٹم قائم کیا ہے۔ ایم آر سی کونسلرز خواہشمند تارکین وطن کی ضروریات کا جائزہ لے کر  انہیں متعلقہ اداروں سے رجوع کرنےکا مشورہ دیتے ہیں تاکہ ضروری دستاویزات حاصل کیے جا سکیں، ٹریڈ ٹیسٹنگ، سرٹیفکیشن، بیرون ملک روزگار کے پروموٹرز/ بھرتی کی ایجنسیوں کے  ذریعے   بیرون ملکملازمتوں کے اشتہارات کی تصدیق کی جا سکے اور اگر کوئی شکایت ہو تو ان کی شکایات درج کرنے کے عمل کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

آن لائن کورس

سیکھنا اور تربیت اب زیادہ آسان ہے۔ آن لائن کورس ایم آر سی پاکستان کی جانب سے ایک نیا فیچر ہے۔ یہ تارکین وطن کے لئے سیکھنے اور تربیت کو زیادہ آسان بناتا ہے۔ تارکین وطن کسی بھی جگہ سے اور اپنے مناسب وقت پر تربیت حاصل کرسکیں گے۔

تربیت حاصل کرنے والوں کو اس کورس میں حصہ لینے کے لئے صرف ایک ڈیجیٹل ڈیوائس اور انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوگی۔ اس آن لائن تربیتی کورس سے، ایک ممکنہ تارکین وطن اپنی طرف سے روانگی سے قبل کی بریفنگ ، اور آمد کے بعد کے اورینٹیشن سیشن کو مکمل کرسکتا ہے۔ اس ماڈیول کو سیلف لرننگ کورسزکے طور پربنایا گیا ہے۔ کورس کی کامیاب تکمیل کے بعد، سیکھنے والوں کو تکمیل کا سرٹیفکیٹ ملے گا

ان کورسز میں حصہ  لینے کے لئے، اس لنک پر کلک کریں

https://www.icmpdsilkroutesmodules.com