بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد اور طالب علموں کے لئے آگاہی سیشن

ایم آر سیز خواہش مند تارکین وطن (کارکنوں، پیشہ ور افراد اور طالب علموں) کو مفت رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ ہم لوگوں کو محفوظ  ہجرت کے بارے میں آگاہ کرنے پرترغیب دیتے ہیں چاہے وہ روزگار، آبادکاری یا تعلیم کے لئے ہو۔ آگاہی سیشنز باقاعدگی سے  ہجرت کے فوائد کو اجاگر کرتے ہیں اور غیر قانونی  ہجرت، ہیومن ٹریفیکنگ  اور انسانی اسمگلنگ سے وابستہ خطرات اور نتائج کو بے نقاب کرتے ہیں۔ یہ سیشن تارکین وطن کو نا صرف ایک باخبر فیصلہ کرنے میں مدد کرنے کے لئے  تیار کیے گئے ہیں  بلکہ اس بات کو بھی یقینی بناتے ہیں  کہ  ہجرت کا عمل ہموار اور محفوظ ہے۔

ایم آر سیز ہنرمند  ہجرت کو فروغ دینے میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیتی اداروں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ ہم نے تکنیکی اور پیشہ ورانہ اداروں ، کالجوں اور پیشہ ورانہ یونیورسٹیوں میں طلباء کے لئے مفت آگاہی سیشنز  تیار کیے  ہیں۔ ان سیشنز میں محفوظ  ہجرت،  ہجرت کے موجودہ رجحانات اور ہجرت کے سماجی اور معاشی فوائد کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ ایم آر سی کاؤنسلر باقاعدگی سے آگاہی سیشن منعقد کرنے کے لئے تکنیکی اداروں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں کا دورہ کرتے ہیں۔

ایم آر سیز نے کمیونٹی آؤٹ ریچ/ سرگرمیاں بھی تیار کی ہیں ، جہاں ایم آر سی کی ٹیمیں اضلاع کی  سطح پر دیہاتوں ، قصبوں کا دورہ کرتی ہیں اور مقامی برادریوں کے لئے  ہجرت کے بارے میں معلوماتی سیشن منعقد کرتی ہیں۔ ایم آر سیز ہجرت  کے بارے میں مقامی تنظیموں کی صلاحیتوں کو مختلف ذرائع سے بڑھاتے ہیں  ، یعنی مقامی تھیٹر پلے اور ہجرت کے مسائل پر پاکستانی دستاویزی فلموں کی نمائش کے ذریعے ٹارگٹڈ/منتخب کردہ معلومات فراہم کرنے کے لیے ان کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔